عوام نالائقوں کی غلط معاشی پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی میں اضافے سے بلبلا اٹھے ہیں‘پرویز ملک

ملک کو مقروض کرنے اورقرض مانگنے پر خود کشی کرنیکا دعویٰ کرنیوالے جعلی حکمرانوں سے معیشت سنبھالی نہیں جا رہی‘ خواجہ عمران

جمعہ 11 جنوری 2019 16:07

عوام نالائقوں کی غلط معاشی پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی میں اضافے سے بلبلا اٹھے ہیں‘پرویز ملک
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ ملک کو مقروض کرنے اورقرض مانگنے پر خود کشی کرنے کا دعویٰ کرنے والے جعلی حکمرانوں سے ملکی معیشت سنبھالی نہیں جا رہی ،صرف پانچ ماہ میں2240ارب کا ملک کو مزید مقرض کردیا گیا ہے اور عوام نالائقوں کی غلط معاشی پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی میں اضافے سے بلبلا اٹھے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی دفتر میں رہنماؤں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بجلی غائب، گیس غائب پانی بند 12,12گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ سے ملک کو پھر اندھیروں میں ڈ بو دیا گیا ہے،عوام سراپا احتجاج ہیں نواز شریف کو ملک کو ترقی کی راہ پرگامزن کرنیکی سزادی جارہی ہے،تمام طلبیاں اور گرفتاریاں صرف مسلم لیگ (ن) کی ہی, ایک ایسی حکومت ہے جو اس وقت وینٹی لیٹر کے سہارے چل ر ہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ علیمہ باجی کو چور دروازے سے این آر او دینا ہو تو دوسروں کو چور کہنا شروع کر دوتمام جھوٹے الزامات کے باوجود آج تک نواز شرف کے اوپر ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہو سکی۔انہوں نے کہا کہ کیا عمران خان، جہانگیر ترین اور علیمہ خان کی آف شور کمپنیاں نہیں ہیں، لوگوں کے گھر گرائے گئے لیکن کیا عمران خان کا 300 کنال کا غیر قانونی گھر گرایا، اس وقت جھوٹی، چور دھوکے باز حکومت موجود ہے،بجلی مہنگی کرکے عوام پر مہنگائی مزید بوجھ ڈالا جا رہا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں