ْراولپنڈی میں فائرنگ سے اے ایس آئی کی ہلاکت کیخلاف پنجاب اسمبلی میں توجہ دلائو نوٹس جمع

جمعہ 11 جنوری 2019 16:09

ْراولپنڈی میں فائرنگ سے اے ایس آئی کی ہلاکت کیخلاف پنجاب اسمبلی میں توجہ دلائو نوٹس جمع
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2019ء) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے راولپنڈی میں فائرنگ سے اے ایس آئی کی ہلاکت کیخلاف پنجاب اسمبلی میں توجہ دلائو نوٹس جمع کرادیا۔

(جاری ہے)

جس میں کہا گیا ہے کہ اے ایس آئی ریاض شہید نے پولیس ٹیم کے ساتھ منشیات کے اڈے پر چھاپہ مارا ،لیکن وہاں موجود منشیات فرشوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی جس کی وجہ سے اے ایس آئی ریاض شہید ہو گے،کیا پولیس اس واقعے کا مقدمہ درج کرلیا اور ابھی تک کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی گئی اور کی مکمل تفصیل سے ایوان کو آگاہ کیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں