نیب لاہور نے رمضان شوگر ملز کیس کا ریفرنس مکمل کر کے منظوری کیلئے چیئرمین نیب کو بھجوا دیا

شہباز شریف اور حمزہ شہباز ریفرنس میں نامزد ،20کروڑ کی لاگت سے نالہ سرکاری فنڈز سے بنانے کا الزام

جمعہ 11 جنوری 2019 16:53

نیب لاہور نے رمضان شوگر ملز کیس کا ریفرنس مکمل کر کے منظوری کیلئے چیئرمین نیب کو بھجوا دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2019ء) قومی احتساب بیورو (نیب ) لاہور نے چنیوٹ میں رمضان شوگر ملز کیس کا ریفرنس مکمل کر کے منظوری کے لئے چیئرمین نیب کو بھجوا دیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو ریفرنس میں ملزم نامزد کیا گیا ہے ۔یفرنس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ 20کروڑ کی لاگت سے نالہ سرکاری فنڈز سے بنایا گیا۔ذرائع کے مطابق ریفرنس منظوری کیلئے چیئرمین نیب کو بھجوا دیا گیا۔ چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد ریفرنس عدالت میں دائر کیا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں