ستارہ بیگ کی قسمت کا ستارہ چمکنے لگا،بہترین پرفارمنس کی وجہ سے ڈیمانڈ میں اضافہ

اتوار 13 جنوری 2019 16:00

لاہور۔13 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2019ء) پاکستان کی نامور اداکارہ ستارہ بیگ کی قسمت کا ستارہ چمکنے لگا،بہترین پرفارمنس کی وجہ سے ڈیمانڈ میں اضافہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سٹیج ڈرا مہ کی نامور اداکارہ ستارہ بیگ آجکل شہرت کی بلندیوں کو چھو رہی ہیں اور وہ جہاں بھی ہوں شائقین کی کثیر تعداد انہیں دیکھنے پہنچ جاتی ہے اسی لئے ہر پروڈیوسر کی خواہش ہے کہ ستارہ بیگ ان کے ڈرامہ میں کام کریں، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ستارہ بیگ نے کہا کہ وہ اپنے پرستاروں کی شکرگزار ہیںکہ وہ انہیں اتنا پسند کرتے ہیں،ستارہ بیگ نے کہا کہ وہ اس وقت گوجرانوالہ کی عوام کی بھر پور فرمائش اور ڈیمانڈ پر پنجاب تھیٹر میں کام کر رہی ہیں جس کے بعد وہ لاہورجانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں