اداکارہ پلک رانا کی طو یل عرصہ کے دوبارہ سٹیج میں واپسی

اتوار 13 جنوری 2019 16:00

لاہور۔13 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2019ء)سٹیج ڈرا مہ کی نامور اداکارہ پلک رانا طو یل عرصہ کے دوبارہ واپس آگئیں، اداکارہ پلک رانا نے کچھ عرصہ پہلے ذاتی مصروفیت کی وجہ سے سٹیج سے علیحدگی اختیار کر لی تھی اور بیرون ملک چلی گئیں ،اداکارہ پلک رانا اب شائقین کے اصرار پر دوبارہ سٹیج میں واپس آگئی ہیں،انہوں نے کہا کہ اسٹیج سے میں نے بہت کچھ سیکھا ہے اور سٹیج سے کبھی دور نہیں رہ سکتی، اس سلسلہ میںبہت جلد عوام کو سرپرائز دوں گی،اداکارہ کے اس اعلان کے بعد مختلف پروڈیوسرز نے ان سے رابطے شروع کر دیئے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں