صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان کی وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات

اتوار 13 جنوری 2019 16:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2019ء) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیر اعلی ہائوس میں ملاقات کی ۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت کی کارکردگی کو سراہا۔ملاقات میں محکمہ اطلاعات و ثقافت میں بہتری کے لئے ممکنہ اقدامات پر غورکیا گیا ۔

فیاض الحسن چوہان نے وزیر اعلی پنجاب کو اپنے محکمے کی کارکردگی کے حوالے سی تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی پنجاب نے صوبائی وزیر ثقافت کو علاقائی کلچر، موسیقی اور تھیٹر کو پروموٹ کرنے کی خصوصی ہدایت کی۔سردار عثمان بزدار کی جانب سے صوبائی وزیر اطلاعات کو جنوبی پنجاب کے فنکاروں کے لئے بھی خصوصی پالیسی تشکیل دینے کی ہدایت کی گئی۔وزیر اعلی پنجاب نے صوبے میں ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے فیاض الحسن چوہان کو موثر لائحہ عمل تیار کرنے کی بھی ہدایت۔وزیر اعلی پنجاب کے جانب سے تھیٹر میں فیملی کلچر کے فروغ کے لئے صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت کی کاوشیں قابل ستائش قرار دے دی گئیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں