منی بجٹ کے بعد مہنگائی کا ایک اور سونامی اس حکومت کو بہا لے جائے گا‘ڈاکٹر آصف کرمانی

اتوار 13 جنوری 2019 16:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2019ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما وسینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہاکہ منی بجٹ کے بعد مہنگائی کا ایک اور سونامی آئے گا جو اس حکومت کو بہا لے جائے گا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ حکومت ڈنگ ٹپا ئوپالیسی پر چلائی جا رہی ہے یہ تاریخ کی نا اہل اور بدترین حکومت ہے ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت نے زندگی بچانے والی دعائیں غریبوں کی پہنچ سے باہر کر دی ہیں ۔مہنگائی سے انارکی جنم لے سکتی ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں