چیف جسٹس پاکستان سے صحافی تنظیموں کے وفود کی ملاقات

اتوار 13 جنوری 2019 16:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2019ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار سے صحافی تنظیموں کے وفود نے ملاقات کی ۔ وفد نے چیف جسٹس ثاقب نثار کو ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا ۔پی ایف یو جے وفد نے مختلف صحافتی اداروں میں کارکنوں کی چھانٹیوں اور تنخواہوں کی عدم ادائیگیوں کے حوالے سے چیف جسٹس کو آگاہ کیا ۔ اس موقع پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد فری لیگل کلینک کا آغاز کروںگا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ہم نے پاکستان کی بہتری کیلئے سمت طے کردی ہے اور پاکستان کو ہم سب نے مل کر آگے لیکر جانا ہے ۔چیف جسٹس آف پاکستان نے کہاکہ پاکستان کی بہتری کے لئے جب بھی کوئی لانگ مارچ ہوا تو میں اس میں سب سے آگے ہونگا۔صحافتی اداروں میں صحافتی کارکنوں کو بروقت تنخواہ اور ان کی نوکریوں کے تحظ کے لئے ریٹائرمنٹ کے بعد بھی کرادرا دا کروں گا۔یہ ملک صرف طاقتور کا نہیں مظلوم کا بھی ہے ہمیں مظلوم کا ساتھ دینا ہو گا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں