محکمہ خوراک پنجاب کی من مانیاں نہیں چلنے دیں گے‘میاں ریاض احمد

نذرانے اور رشوت کے بدلے پرائیویٹ افراد کو من پسند سرکاری گوداموں سے گندم اٹھوائی جا رہی ہے

اتوار 13 جنوری 2019 16:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2019ء) پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین میاں ریاض احمد نے کہا ہے کہ محکمہ خوراک پنجاب کی من مانیاں نہیں چلنے دیں گے ، نذرانے اور رشوت کے بدلے پرائیویٹ افراد کو من پسند سرکاری گوداموں سے گندم اٹھوائی جا رہی ہے جبکہ فلور ملز مالکان کو دور دراز علاقوں سے غیر معیاری گندم اٹھانے پر مجبور کیا جارہا ہے ۔

یہ بات انہوں نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہی۔

(جاری ہے)

میاں ریاض احمد نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان فوری طور پر محکمہ پنجاب کی من مانیوں اور کرپشن کا نوٹس لیں ورنہ فلور ملز مالکان سرکاری گوداموں کی بجائے نجی شعبے سے گندم کی خریداری کرنے پر مجبور ہونگی جس کے باعث بیس کلو گرام آٹے کی قیمتوں میں 10سے 12 روپے اضافہ ہو جائے گا ،جس کا بوجھ عوام کو برداشت کرنا پڑے گا جبکہ عوام پہلے ہی مہنگائی کے ہاتھوں پریشان ہے ، انہوں نے کہاکہ محکمہ خوراک پنجاب کے اعلی حکام بار ہا اپنے مسائل بارے آگاہ کیا گیا لیکن ہمیں کئی مثبت اقدام نظر نہیں آیاجبکہ مسلسل پرائیویٹ پارٹیوں کو رشوت کے بعد نوازا جا رہا ہے بلکہ فلور ملز مالکان کو کوٹہ بند کر دینے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں اور فلور ملنگ انڈسٹری کو بحران سے دوچار کرنے کی سازش کی جا رہی ہے جسے کسی صورت کامیاب نہ ہونے دیں گے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں