وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کی زیر صدارت جلالپور ایریگیشن پراجیکٹ کے حوالے سے اجلاس

اتوار 13 جنوری 2019 16:50

لاہور۔13 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2019ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کی زیر صدارت محکمہ ایریگیشن میں اجلاس منعقد ہوا جس میں جلالپور ایریگیشن پراجیکٹ کے حوالے سے امور زیر بحث آئے‘ اس موقع پر صوبائی وزیر ایریگیشن محسن لغاری‘ سیکرٹری ایریگیشن سید علی مرتضیٰ سمیت دیگر محکمہ کے افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

جلالپور ایریگیشن منصوبہ کے پراجیکٹ ڈائریکٹر محمد خالد نے منصوبہ کے حوالے سے وفاقی وزیر کو تفصیلی بریفنگ دی۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے محکمہ ایریگیشن کے افسران کو ہدایت کی کہ منصوبہ کا کام مارچ تک مکمل کیا جائے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ جلالپور ایریگیشن پراجیکٹ کے حوالے سے کام مکمل ہونے کے بعد وزیر اعظم عمران خان مارچ میں منصوبے کا افتتاح کریںگے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں