وزیراعلیٰ کا تجاوزات آپریشن کے دوران ریڑھی بان کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا حکم

پیر 14 جنوری 2019 23:56

لاہور۔14 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے اقبال ٹاؤن سبزی منڈی میں تجاوزات آپریشن کے دوران ریڑھی بان کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیاہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے انتظامیہ اورپولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ ذمہ داروں کا تعین کر کے قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔وزیراعلیٰ نے ریڑھی بان کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دکھ اورافسوس کا اظہار کیاہے اورلواحقین سے دلی ہمدردی اوراظہار تعزیت کیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں