گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور کا اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورمیں طلبہ کو فیس واپس نہ کرنے کا نوٹس

منگل 15 جنوری 2019 23:34

گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور کا اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورمیں طلبہ کو فیس واپس نہ کرنے کا نوٹس
لاہور۔15 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) گورنر پنجاب نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورمیں طلبہ کو فیس واپس نہ کرنے کا نوٹس لے لیا۔تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں طلبہ کو فیس واپس نہ کرنے کا نوٹس لیا ہے۔

(جاری ہے)

رولز کے تحت یونیورسٹی انتظامیہ کم ترقی یافتہ علاقوں کے طلبا و طالبات کو فیس واپس کرنے کی پابند ہے ، جب یہ معاملہ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کے علم میں آیا تو انہوں نے اس کا فوری نوٹس لے لیا۔ گورنر پنجاب کے نوٹس پر قائمقام وائس چانسلر نے وضاحت دی ہے اور کہا کہ رولز کے مطابق جن طلبا و طالبات کو فیس واپس کرنی ہے انہیں کررہے ہیںجبکہ گورنر پنجاب نے فیس واپس کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں