ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سے خیبر پختونخواہ اسمبلی کی خواتین ممبران کے وفد کی ملاقات

اسمبلیوں کو مضبوط کرنے کیلئے نئی خواتین اراکین پارلیمنٹیرین کی قانون سازی سے متعلق تربیت بہت ضروری ہے ‘دوست محمد مزاری

بدھ 16 جنوری 2019 16:29

ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سے خیبر پختونخواہ اسمبلی کی خواتین ممبران کے وفد کی ملاقات
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری سے خیبر پختونخواہ اسمبلی کی خواتین ممبران کے وفد نے ڈپٹی سپیکر خیبر پختونخواہ اسمبلی محمود جان کی قیادت میں پنجاب اسمبلی میں ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکر سردار دوست محمد مزاری نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ خواتین اراکین اسمبلی قانون سازی میںبھر پور کردار ادا کرتی ہیں۔

ڈپٹی سپیکرنے کہا کہ قومی تعمیر و ترقی میں خواتین کی خدمات لائق تحسین ہیں۔ اسمبلیوں کو مضبوط کرنے کے لئے نئی خواتین اراکین پارلیمنٹیرین کی قانون سازی سے متعلق تربیت بہت ضروری ہے قانون سازی سے متعلق تربیت سے خواتین اراکین اسمبلی بزنس میںاہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

خواتین ممبرانِ اسمبلی ہمیشہ بڑھ چڑھ کر اسمبلی فلور پرہر اہم ایشو پر احسن طریقے سے نمائندگی کرتی ہیں،ملک کی ترقی اور مضبوطی کے لیے اپنی قیمتی تجاویز سے بھی ہائوس کو نوازتی ہیں اور حکومت ہمیشہ ان کی قیمتی تجاویز سے بھرپور طریقہ سے استفادہ حاصل کرتی ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ خواتین ممبران اسمبلی عوامی خدمت کے جذبہ سے مردوں کے شانہ بشانہ ملک کی خدمت جاری رکھیں گی۔سردار دوست محمد مزاری نے وفد کو پنجاب اسمبلی کی تاریخی بلڈنگ، اس میں ہونے والی قانون سازی و قواعدو انضباط کار اور پنجاب اسمبلی کی حالیہ کارکردگی کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔وفد کے شرکاء نے مہمان نوازی پر ڈپٹی سپیکر کا شکریہ ادا کیا۔ آخر میںوفد نے پنجاب اسمبلی کے ایوان، زیرِ تعمیر نئی اسمبلی بلڈنگ اور لائبریری کا بھی دورہ کیا۔اس موقع پرسیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خاں بھٹی اور ڈی جی پارلیمانی امور پنجاب اسمبلی عنایت اللہ لک بھی موجود تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں