خواجہ سلمان رفیق کو پروڈکشن آرڈر پر پنجاب اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے لایا گیا

قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز پرتپاک انداز سے گلے لگا کر خواجہ سلمان رفیق کو ملے ،خیریت دریافت کی

بدھ 16 جنوری 2019 17:38

خواجہ سلمان رفیق کو پروڈکشن آرڈر پر پنجاب اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے لایا گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) قومی احتساب بیورو (نیب ) کی زیر حراست مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ سلمان رفیق کو پروڈکشن آرڈر کے بعد بدھ کے روز بھی پنجاب اسمبلی لایا گیا تاہم تحریک انصاف کی رکن اسمبلی مظہر عباس کی وفات کی وجہ سے اجلاس بغیر کارروائی کے ہی ملتوی کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

پنجاب اسمبلی کے اجلاس کیلئے آمد پر قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز پرتپاک انداز سے گلے لگا کر خواجہ سلمان رفیق کو ملے اور خیریت دریافت کی ۔

میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سلمان رفیق نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں میرا آنا جمہوریت کی جیت ہے اس سے پنجاب اسمبلی کی عزت میں بھی اضافہ ہوا ہے انہوں نے کہا کہ نیب حراست میں قرآن مجید کا مطالعہ کررہا ہوں جس سے بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں