سپیکر چودھری پرویزالٰہی کا مظہر عباس راں ایم پی اے کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار

بدھ 16 جنوری 2019 21:41

سپیکر چودھری پرویزالٰہی کا مظہر عباس راں ایم پی اے کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے ملتان سے پنجاب اسمبلی کے رکن مظہر عباس راں کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے تعزیتی بیان میں مرحوم کو ایک منجھا ہوا سیاستدان اور پارلیمنٹرین قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ کافی عرصہ پارلیمنٹ میں اکٹھے گزرا، ان کی خدمات ہمیشہ یاد رہیں گی۔ چودھری پرویزالٰہی نے مرحوم کی مغفرت اور غمزدہ خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں