جہانگیر ترین کی اجلاسوں کی صدارت کرنے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا گیا

بدھ 16 جنوری 2019 23:21

جہانگیر ترین کی  اجلاسوں کی صدارت کرنے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2019ء) تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی سرکاری اجلاسوں شرکت کا معاملہ زیر بحث ہونے کے باوجود اجلاسوں کی صدارت کرنے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مقامی وکیل چوہدری شعیب نے لاہور ہائیکورت میں متفرق درخواست دائر کر دی درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کو سپریم کورٹ نااہل قرار دے چکی ہے اور ان کی سرکاری اجلاسوں میں شرکت کیخلاف درخواست زیر سماعت ہے لیکن اس کے باوجود جہانگیر ترین نے حکومتی اجلاسوں کے دوران بریفنگ لی اور احکامات جارے کئی. جہانگیر ترین نے سرکاری اجلاسوں میں شرکت عدالتوں کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت جہانگیر ترین کو حکومتی اجلاسوں کی صدارت کرنے سے روکا جائے،جہانگیر ترین پر حکومتی اجلاسوں کی صدارت پر مستقل پابندی عائد کی جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں