روک سکو تو روک لو تبدیلی آئی رے

اب لاہور ائیرپورٹ پر شراب اور بئیر بھی مل سکے گی،این او سی جاری کر دیا گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 16 جنوری 2019 22:54

روک سکو تو روک لو تبدیلی آئی رے
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-16 جنوری 2019ء) :نجی کمپنی کو لاہور ائیرپورٹ پر شراب اور بئیر مہیا کرنے کی اجازت مل گئی۔پولیس ،محکمہ ایکسائز اور ضلعی انتظامیہ نے این او سی جاری کر دیا۔تفصیلات کے مطابق یونیکون کمپنی نے رائل سوئس انٹرنیشنل کے نام سے لائسنس مانگا تھا۔جس کے بعد محکمہ ایکسائز نے ایل 2 لائسنس کے لیے سمری وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو بھجوا دی تھی۔

تاہم ابھی تک سمری کو منظوری نہیں مل سکی۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے سمری منظور کئیے جانے کے بعد لاہور ائیر پورٹ پر شراب اور بئیر مل سکے گی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ایکسائز،سول ڈیفنس ،پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے این او سی بھی جاری کر دیا گیا ہے۔حتمی نوٹیفیکیشن ڈی جی ایکسائز کی جانب سے جاری کیا جائے گا جس کے بعد پرمٹ ہولڈر،غیر مسلم شہری اور غیرملکیوں کو لاہور ائیرپورٹ پر شراب مل سکے گی۔

بواضح ہو کہ اس سے پہلے بھی چند مخصوص نجی ہوٹلز میں غیر ملکیوں اور غیرمسلم شہریوں کو شراب کی سہولت موجود تھی تاہم اس سمری کی منظوری کے بعد لاہور ائیرپورٹ سے بھی شراب اور بئیر حاصل کی جا سکے گی تاہم یہ شراب اور بئیر ہر کسی کو فروخت نہیں کی جائے گی بلکہ اس کے لیئے مروجہ شرائط عائد ہوں گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں