نواز شریف کی صحتیابی کیلئے بکروں کا صدقہ بھی دیا گیا

جمعرات 17 جنوری 2019 13:26

نواز شریف کی صحتیابی کیلئے بکروں کا صدقہ بھی دیا گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کی صحتیابی کیلئے جیل کے باہر بکروں کا صدقہ دیا گیا ۔

(جاری ہے)

نواز شریف سے ملاقات کیلئے مختص دن کی مناسبت سے پارٹی سے تعلق رکھنے والے مقامی رہنمائوں اور کارکنوں کی کثیر تعداد کوٹ لکھپت جیل کے باہر جمع ہو کر پارٹی قائد سے اظہار یکجہتی کیلئے نعرے لگاتے رہے ۔ اس موقع پر نواز شریف کی صحتیابی کے لئے دو بکروں کا صدقہ بھی دیا گیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں