ْپنجاب میں سستے گھروں کی تعمیر کے حوالے 21ممبران پر مشتمل صوبائی ٹاسک فورس تشکیل دیدی گئی

جمعرات 17 جنوری 2019 14:30

ْپنجاب میں سستے گھروں کی تعمیر کے حوالے 21ممبران پر مشتمل صوبائی ٹاسک فورس تشکیل دیدی گئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) پنجاب میں سستے گھروں کی تعمیر کے حوالے صوبائی ٹاسک فورس تشکیل دے دی گئی جو 21 ممبران پر مشتمل ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اس ضمن میں نوٹیفیکیشن جاری کر دیاجس کے مطابق معروف کاروباری شخصیت یعقوب طاہر اظہار چیئرمین، ڈی جی پھاٹا ضیا الدین ستی سیکرٹری اور عاطف ایوب میو کو ٹاسک فورس کا جنرل سیکرٹری مقرر کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ ٹاسک فورس میں سیکرٹری ہائوسنگ، ایم ڈی نیسپاک، صدر بنک آف پنجاب، وائس چیئرمین ایل ڈی اے، چیئرمین اخوت فائونڈیشن ڈاکٹر امجد ثاقب ،قانونی و معاشی ماہرین، چیئرمین اے بی اے ڈی، بورڈ آف ریونیو، ایچ بی ایف سی اور دیگر اداروں کے نمائندگان بھی شامل ہیں۔ٹاسک فورس کے ٹی او آرز میں موجودہ ہائوسنگ قوانین و پالیسیوں ریفارمز پیش کرنا، کچی آبادیوں کی اپ گریڈیشن، ہائوسنگ،قانون سازی، لینڈ بنک بنانا۔صوبائی ہائوسنگ پالیسی کی تشکیل، ون ونڈو سہولت کی فراہمی،، ہائوسنگ ٹیکنالوجی کی ترسیل، تمام معاملات پر وزیر اعلیٰ اور کابینہ کو بریفنگ دینا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں