ای سی ایل کا معاملہ، عدالتی فیصلے پر نظرثانی اپیل دائرکرنے پرغور

عدالت نے بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا، تاہم وفاقی کابینہ کا فی الفور بلاول بھٹو کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کا امکان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 17 جنوری 2019 16:39

ای سی ایل کا معاملہ، عدالتی فیصلے پر نظرثانی اپیل دائرکرنے پرغور
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 جنوری2019ء) وفاقی حکومت نے پیپلزپارٹی قیادت کا نام ای سی ایل نکالنے کی بجائے سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی اپیل دائرکرنے پر غور شروع کردیا ہے، عدالت نے بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا، وفاقی کابینہ کے اجلاس میں میں 17 نکاتی ایجنڈے پرمشاورت کی جارہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔

وزیراعظم آفس میں جاری وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 17 نکاتی ایجنڈے پرمشاورت اور غور کیا جارہا ہے۔ اجلاس میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل سے نکالنے پر بھی غور کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ وفاقی کابینہ نے ای سی ایل سے نام نکالنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی اپیل دائرکرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کی تیسری بڑی جماعت پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کہ سلیکٹڈ وزیراعظم انسانی حقوق اور نقل وحرکت کے آزادی کے تصور کو نہیں سمجھتے ہیں۔ جبکہ پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ بلاو ل بھٹو اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے نام ای سی ایل سے نکالنا ہوں گے ،وزیر اعظم ٹال مٹول کرنے کے بجائے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کریں۔

وزیراعظم عمران خان کے سیاستدانوں سے متعلق بیان پر رد عمل دیتے ہوئے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم انسانی حقوق اور نقل وحرکت کی آزادی کے تصور کو نہیں سمجھتے ہیں۔انتہائی مضحکہ خیز بات ہے کہ ای سی ایل میں صرف اپوزیشن لیڈرز کے نام ڈالے جارہے ہیں لیکن حکومتی ارکان بیرون ملک دوروں میں مصروف ہیں اور وزیراعظم حکومت ملنے پر 6 ماہ تک بیرون ملک دورے نہ کرنے کے اعلان کے باوجود اب تک 7 بیرون ملک دوروں پر جا چکے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں