آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں احد چیمہ پر فرد جرم عائد ،ملزم کا صحت جرم سے انکار

احتساب عدالت نے گواہان کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا ،احد چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13روز کی توسیع

جمعرات 17 جنوری 2019 17:24

آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں احد چیمہ پر فرد جرم عائد ،ملزم کا صحت جرم سے انکار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کر لیا ۔احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس پر سماعت کی ۔جیل حکام نے احد چیمہ کوجیل سے لاکر عدالت کے روبرو پیش کیا۔

(جاری ہے)

نیب کے مطابق آمدن سے زائد اور ناجائز اثاثہ جات کیس میں احد چیمہ پر اندرون و بیرون ملک اربوں روپے کے ناجائز اثاثہ جات بنانے کا الزام ہے جن کی مارکیٹ ویلیو 600 ملین کے قریب ہے جبکہ احد چیمہ نے فیملی ممبران کے نام بے نامی جائیدادیں بھی بنائیں۔دوران سماعت نیب پراسیکوٹر نے بتایاکہ ریفرنس کی کاپیاں ملزمان میں تقسیم کی جا چکی ہیں جس پر عدالت نے احد چیمہ پر فرد جرم عائد کردی۔سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ نے کمرہ عدالت میں صحت جرم انکارکیا۔جس پر عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوان کو طلب کرتے ہوئے احد چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 13 روز کی توسیع کر دی اور 30 جنوری کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں