اسلام اعتدال پسند دین ،تشدد پسندی کاکوئی تصور نہیں ‘ڈاکٹرراغب نعیمی

آپ ؐ نے اخلاق وکردار کے وہ اعلیٰ نمونے پیش کئے جس کی تاریخ میں کوئی نظیر نہیں ملتی ‘ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ

جمعرات 17 جنوری 2019 17:36

اسلام اعتدال پسند دین ،تشدد پسندی کاکوئی تصور نہیں ‘ڈاکٹرراغب نعیمی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹرمفتی راغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ اسلام اعتدال پسند دین ،تشدد پسندی کاکوئی تصور نہیں،آپ ؐ نے اخلاق وکردار کے وہ اعلیٰ نمونے پیش کئے جس کی تاریخ میں کوئی نظیر نہیں ملتی،صرائط مستقیم پر چلے بغیرحقیقی فلاح وکامیابی ممکن نہیں،ریاست مدینہ کے قیام کیلئے ضروری ہے کہ معاشرے سے نفرتیں ختم،انصاف کی فراہمی،انسانی حقوق کوتحفظ یقینی بنایاجائے،آپ ؐ نے مختلف مذاہب کے آٹھ گروپوں کو ’’میثاق مدینہ‘‘کی صورت میں ایک لڑی میں پرودیادنیا کے سامنے اسلام کے حقیقی خوش نما چہرہ نمایا ں کرنے کی ضرورت ہے۔

دنیا کے سامنے اسلام کے حقیقی خوش نما چہرہ نمایا ں کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز آرٹ اینڈکلچرسوسائٹی ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس جامعہ پنجاب میں منعقدہ سیرت النبی ؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ جب سے دنیاوجود میں آئی ہے تو اس وقت سے ہی انسانیت کی رہنمائی کے لئے انبیاء کرام کو مبعوث فرمایاجاتارہاہے۔

تمام انبیا ء نے اپنے اپنے زمانے،علاقے میں تبلیغ کافریضہ انجام دیا۔اللہ تعالیٰ نے نبی کریم ؐ کو تمام انسانیت کے نبی بناکربھیجا،آپ ؐ کے ان محاسن واخلاق کے دیکھاجائے جن کی بدولت ان افراد کے تربیت کی جن کو بدوکہاجاتاتھاجو ایک دوسر ے خون کے پیاسے تھے،گھوڑے دوڑانے ،پانی پینے پلانے پر ہونے والے جنگیں برسوںتک جاری رہتیں،وہ لوگ جو بیٹیوں کو زندہ درگو ر کردیتے تھے وہ لوگ جو کھڑے جانو ر کے جسم سے مرضی کاگوشت کاٹ کرمہمانوں کو پیش کردیتے تھے۔

اس قوم کے رہنمائی کے لئے ا ٓپ ؐ کو مبعوث فرمایا گیا۔آپ ؐ نے ان تمام انسانی ،اخلاقی ،معاشرتی روئیوںتعین کردیا جن عمل پیرا ہوکر کوئی بھی انسان ،معاشرہ ترقی کی مناز ل کرطے کرسکتاہے۔بنیادی طور پراللہ تعالیٰ کی طرف سے ترقی کے لئے طے شدہ اصول کسی بھی قوم ،گروہ،قبیلہ کیساتھ خاص نہیں ۔جوقوم ،معاشرہ،ملک،قبیلہ ان اصولوں پر عمل پیرا ہوجائے گا وہ ترقی کے راستہ پر گامزن ہوجائے گا۔وہ بنیادی اصول امن وامان ،شچائی،صداقت،انصاف،بہادری اپنے پرودگار کے آگے جھکناہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں