ایف آئی اے نے سات اشتہاری انسانی سمگلروں کو گرفتار کرلیا

جمعرات 17 جنوری 2019 17:36

ایف آئی اے نے سات اشتہاری انسانی سمگلروں کو گرفتار کرلیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) ایف آئی اے نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے سات اشتہاری انسانی سمگلروں کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے نے فیصل آباد کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے سمگلروں کو گرفتار کیا جن میں عمران علی،محمد زبیر، بلال اسلم،محمد ناصر،احتشام ناصر،محمد یونس اور محمد امان اللہ شامل ہیں۔انسانی سمگلرز سادہ لوح لوگوں سے لاکھوں روپے بٹور کر انہیں بیرون ممالک بھجوانے کا جھانسہ دیتے تھے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں