پاکستان کی سلامتی ‘ ترقی‘ خوشحالی اور امن کے لیے تمام مذاہب کو کردار ادا کرنا ہو گا‘چودھری پرویز الٰہی

مسیحی برادری کی ملک میں بچوں اور بچیوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کی کاوشیں بھی لائق تحسین ہیں،سپیکر پنجاب اسمبلی کی سابق بشپ آف لاہور الیگزینڈر جان سے گفتگو، الیگزینڈر جان ملک نے سپیکرکو اپنی کتاب کا تحفہ بھی پیش کیا

جمعرات 17 جنوری 2019 20:12

پاکستان کی سلامتی ‘ ترقی‘ خوشحالی اور امن کے لیے تمام مذاہب کو کردار ادا کرنا ہو گا‘چودھری پرویز الٰہی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سے سابق بشپ آف لاہور الیگزینڈر جان ملک نے اسمبلی میں ملاقات کی اوراپنیMy Pakistan "Story of A Bishop" پیش کی۔ ملاقات کے دوران سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہپاکستان کی سلامتی ‘ ترقی‘ خوشحالی اور امن کے لیے تمام مذاہب کو کردار ادا کرنا ہو گا۔

(جاری ہے)

مسیحی برادری نے ہر مشکل گھڑی میں ایثاراورقربانی کا مظاہرہ کیا اور وطن عزیز کی حفاظت کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا ۔انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری ملک میں بچوں اور بچیوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کی کاوشیں بھی لائق تحسین ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی پاکستان کو درپیش خطرات اور مشکلات کا مقابلہ کرنے کے لیے اقلیتیں بھی ہمارے ساتھ صف آراء ہیں اور ہم یہ یقین رکھتے ہیں کہ ہم سب ملکر ایک قوم ہو کر اس پاک سرزمین کو قائداعظم کے خواب کے مطابق استوار کریں گے۔سابق بشپ آف لاہور الیگزینڈر جان ملک نے پنجاب اسمبلی میں مفاد عامہ سے متعلق ہونے والی قانون سازی کو سراہا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں