وزیراعظم نے عثمان بزدار اور علیم خان کو اہم ٹاسک دے دیا

وزیراعظم کی وزراء کی کارکردگی عوام کے سامنے لانے کے لیے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اور علیم خان کو ہدایات، عثمان بزدار اور علیم خان کو اہم معاملات اور حکومتی فیصلے مشاورت سے کرنے کی بھی ہدایت کی گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 18 جنوری 2019 11:14

وزیراعظم نے عثمان بزدار اور علیم خان کو اہم ٹاسک دے دیا
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جنوری2019ء) پنجاب حکومت کی کارکردگی کی رپورٹ کے حوالے سے خبر سامنے آئی ہے کہ وزیراعظم نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور سینئر صوبائی وزیر علیم خان کو اہم ٹاسک دے دیا ہے۔وزیراعظم نے وزراء کی کارکردگی عوام کے سامنے لانے کے لیے وزیر اعلی پنجاب اور علیم خان کو ہدایات جاری کی ہیں. وزیراعلی پنجاب علیم خان محکموں کی کارکردگی، مستقبل کے لائن آف ایکشن پر بریفنگ لینگے…عثمان بزدار اور علیم خان کو اہم معاملات اور حکومتی فیصلے مشاورت سے کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وزراء کی کارگردگی عوام کے سامنے لائی جائے تاکہ اپوزیشن پر بھی دباؤ بڑھے۔ خیال رہے اس سےقبل بھی عمران خان کئی بار کہہ چکے ہیں کہ وہ اچھی کارگردگی نہ دکھانے والوں کو عہدے سے ہٹا دیں گے۔

(جاری ہے)

ہم پنجاب کابینہ کے وزراء کی کارگردگی کو دیکھ رہے ہیں اور سو دنوں کے بعد ہم ناقص کارگردگی دکھانے والے صوبائی وزراء کو فارغ کر دیں کریں گے اور کارگردگی دیکھنے کے بعد ہی مزید لوگوں کو کابینہ میں شامل کرنے کے بارے میں فیصلہ کریں گے۔

جب کہ دوسری طرف وزیراعظم عمران خان فیاض الحسن چوہان کی کارگردگی پر ناخوش نظر آتے ہیں اور ممکن ہے فیاض الحسن چوہان سے وزارت لے لی جائے یا پھر ان کو کوئی اور وزارت دی جائے۔خیال رہے فیاض الحسن چوہان پنجاب کی صوبائی کابینہ کے انتہائی متنازعہ وزیر بن کر سامنے آئے ہیں۔اپنے غیر ذمہ دارانہ بیانات کے باعث حکومتی خبریں دینے والے وزیر خود بھی خبروں کی زینت بنے رہے۔وہ اداکارہ سے متعلق بھی متنازعہ گفتگو کر چکے ہیں اور ٹی وی پر انٹریو کے دوران نازیبا گفتگو بھی کر چکے ہیں۔جس کے بعد انہیں شدید تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں