احتساب کاعمل شروع ہوچکا ،بدعنوان عناصر کو غیرقانونی کاموں کاانجام بھگتناہوگا‘ علی محمد خان

حکومت اپنی پالیسیوں پرحزب اختلاف کی مثبت تنقید اور منصوبوں بارے کی تجاویزکاخیرمقدم کریگی‘وزیر مملکت پارلیمانی امور

جمعہ 18 جنوری 2019 12:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2019ء) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمدخان نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت قومی دولت لوٹنے والوں کومعاف نہیں کرے گی اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لائے گی،ملک میں احتساب کاعمل شروع ہوچکا ہے اوربدعنوان عناصر کو اپنے غیرقانونی کاموں کاانجام بھگتناہوگا۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ حکومت اپنی پالیسیوں پرحزب اختلاف کی مثبت تنقید اور عوام دوست منصوبوں کے بارے میں ان کی تجاویزکاخیرمقدم کرے گی۔انہوں نے کہا کہ عوام نے پی ٹی آئی کو کرپشن کے خاتمے کا مینڈیٹ دیا ہے اور عوام کی امنگوں پر ہر صورت پورا اتریں گے۔ انہوںنے کہا کہ جنہوں نے کرپشن کی ہے وہ واویلا کر رہے ہیں اور عوام ان کے چہروں سے آشنا ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں