لاہور بورڈ نے میٹرک کے طلبا پر بجلی گرادی

امتحانات سے ڈیڑھ ماہ قبل اسکیم آف اسٹڈیز تبدیل کردی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 18 جنوری 2019 14:21

لاہور بورڈ نے میٹرک کے طلبا پر بجلی گرادی
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 جنوری 2019ء) : لاہور بورڈ نے میٹرک کے طلبا پر بجلی گرا دی ۔ تفصیلات کےمطابق میٹرک کے سالانہ امتحانات سے ڈیڑھ ماہ قبل لاہور بورڈ نے طلبا کی اسکیم آف اسٹڈیز تبدیل کر دی۔ جس کی وجہ سے طلبا و طالبات شدید تشویش کا شکار ہو کر رہ گئے ہیں۔ سابقہ اسکیم آف اسٹڈیز کے تحت مضامین کے مخصوص چیپٹرز سے سوالات لیے جاتے تھے۔

جبکہ نئے طریقہ کار کے مطابق پوری کتاب میں سے کہیں سے بھی سوالات لے لیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہےکہ میٹرک امتحانات کا آغاز 4 مارچ سے ہو گا اور ڈیڑھ ماہ قبل لاہور بورڈ کے اس اعلان کی وجہ سے طلبا کی تمام تیاری دھری کی دھری رہ گئی ہے۔ اُساتذہ نے بھی لاہور بورڈ کے اس فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اسکیم آف اسٹیڈیز سے متعلق طلبا و طالبات کو تعلیمی سال کے آغاز پر بتایا جاتا ہے لیکن لاہور بورڈ نے اس مرتبہ سالانہ امتحانات سے ڈیڑھ ماہ قبل ہی اسکیم آف اسٹڈیز میں تبدیلی کر کے نہ صرف طلبا و طالبات بلکہ اُساتذہ کو بھی مشکل میں ڈال دیا ہے۔ اس اچانک تبدیلی کی وجہ سے میٹرک امتحانات کے نتائج پر گہرا اثر پڑنے کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں