علیمہ باجی کی غیر قانونی جائیداد کے ذرائع چندے، تعلیم کے پیسے اور تحریک انصاف کے جعلی اکاؤنٹس ہیں‘پرویز ملک

حکومت جب سے بنی لڑکھڑا رہی ہے،ہم حکومت کو گرانا چاہتے جمہوریت کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں ‘خواجہ عمران نذیر کی گفتگو

جمعہ 18 جنوری 2019 16:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیرنے کہا ہے کہ موجودہ حکومت جعلی مینڈیٹ سے آئی ہے ان کو عوام نے ووٹ نہیں دیا،پی ٹی آئی میں جن لوگوں پر کرپشن کے الزام ہیں ان کو کوئی نہیں پوچھتا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا اتحاد دو ایشوز پر ہوا ہے،آصف زرداری کی اپنی پارٹی ہے اور اپنے نظریات ہیں وہ ہمارے پابند ہیں نہ ہم ان کے پابند ہیں ۔ہم حکومت کو بالکل نہیں گرانا چاہتے،یہ حکومت جب سے بنی ہے لڑکھڑا رہی ہے،ابھی تک جتنی بے نامی جائیدادیں نکلی ہیں وہ عمران خان کے خاندان کی نکلی ہیں وہ جائیدادیں واپس لے کر آئیں۔

(جاری ہے)

احتساب کا عمل تو عمران خان کے خلاف بھی شروع ہے وہ اس کو کبھی چلنے نہیں دیتے کبھی پیش نہیں ہوتے۔

ہم جمہوریت کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ علیمہ باجی کے غیر قانونی جائیداد کے ذرائع چندے، تعلیم کے پیسے اور پاکستان تحریک انصاف کے جعلی اکاؤنٹس ہیں، عمران صاحب علیمہ باجی کو این آر او کیوں دیا،ملک پر اس وقت چوروں کی بارات مسلط ہے جس کے دلہا عمران خان ہیںجتنی جلدی ممکن ہو سکے عوام پر مسلط حکمرانوں کے اس ٹولے سے نجات حاصل کرنا ہوگی،جب سے یہ گدوں کا ٹولہ اقتدار میں آیا ہے عوام اور ملک کے لئے یہ منحوس ثابت ہوا ہے،پورے ملک سے بجلی غائب گیس غائب مہنگائی زوروں پرنا اہل اور مینڈیٹ چوری کرنے والے حکمرانوں کی وجہ ترقی کی راہ پر گامزن ملک کو ایک بار پھر پتھر کے ور میں لے جایا جا رہا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں