زرداری حوصلہ ر کھیں حکومت مد ت پوری کرے گی ‘ڈاکٹر شاہد صد یق

زر داری ،نوازشر یف نے ہمیشہ اپنے مفاد کی جنگ لڑ ی ،عمران خان کر پشن کیخلا ف جنگ لڑ رہے ہیں

جمعہ 18 جنوری 2019 16:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2019ء) تحریک انصاف کے بانی رکن سا بق انچارج میڈ یا سیل پی ٹی آ ئی پنجا ب مرکزی رہنماڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ زرداری صاحب حوصلہ ر کھیں تحریک انصا ف کی حکومت پانچ سا ل بھی پورے کرے گی اور ملک لو ٹنے والو ں سے حسا ب کتا ب بھی کر ے گی ،آ صف زرداری کو عوام دیوار سے لگا چکے ہیں اب وہ اقتدار میں آ نے کی بجائے جیل جانے کی تیاری کر یں۔

ان خیا لا ت کا اظہار انہو ں نے آ صف زرداری کی تقریر کے رد عمل میں کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ عمران خان پر کر پشن کاالزام لگانے والے اپنے گر یبان میں جھا نکیں ملک کا ہرغر یب آ د می جھو لی اٹھا کربد عا ئیں دے رہیں ہیں جنہو ں نے پاکستان کے ہر بچے کو آ ئی ایم ایف کا مقر وض بنایا آئی ایم ایف سے بھار ی قر ضے لے کرعیا شی کرنے والے احتسا بی شکنجے میں آ چکے ۔انہو ں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان آ نے والو ں نسلو ں کی جنگ لڑ رہے ہیں کر پشن کینسر سے ز یادہ مہک ہے جس کے باعث آ ج ملک غر بت اور جہا لت کے اندھیرو ں میں ڈو با ہو اہے زر داری اور نوازشر یف نے ہمیشہ اپنے مفاد کی جنگ لڑ ی عمران خان ملک سے کر پشن کے خا تمہ کیلئے جنگ لڑ رہے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں