صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجاز عالم آگسٹین کا ملتان میں پولیس کی زیر حراست نوجوان کی ہلاکت کی خبرپر نوٹس

جمعہ 18 جنوری 2019 17:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2019ء) صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین عالم کا ملتان میں پولیس کی زیر حراست نوجوان کی ہلاکت کی خبرپر نوٹس۔صوبائی وزیر کو موصول ہونیوالی ایک رپورٹ کے مطابق تھانہ قادر پوراںمیں بکری چوری کے الزام میں پولیس کے مبینہ تشدد سے ملزم کی ہلاکت ہوئی،پولیس پر یہ بھی الزام ہے کہ ملزم کو حوالات کی بجائے نجی ٹارچر سیل میں رکھا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اس پر ایکشن لیتے ہوئے صوبائی وزیر اعجاز عالم کی سی پی او ملتان کو بذریعہ ٹیلی فون ملزمان کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کرکے تفصیلی انکوائری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت۔صوبائی وزیر انسانی حقوق کی نوجوان کے اہلیخانہ کو مکمل انصاف کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ملزمان کتنے ہی بااثر کیو ں نہ ہوں ،قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔اعجاز عالم نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے صوبہ بھر میںانسانی حقوق کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کیئے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں