شریف خاندان اب ایک دوسرے کا احتساب کرے گا

ابھی تو جمہوریت کا ایک ٹریلر پنجاب اسمبلی میں بھی آنا ہے جب حمزہ شہباز شریف نے پنجاب میں پبلک اکاونٹس کمیٹی کا چیرمین لگ کر ابا حضور کی کرپشن کا حساب کرنا ہے۔ معروف صحافی کی شہباز شریف کو چئیرمین پی اے سی بنانے پر شدید تنقید

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 18 جنوری 2019 17:02

شریف خاندان اب ایک دوسرے کا احتساب کرے گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 جنوری2019ء) معروف صحافی رؤف کلاسرا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کے ساتھ بہت گھناؤنا مذاق ہو رہا ہے۔کہ ایک اتنا بڑا ملزم پبلک اکاونٹس کمیٹی کا چیرمین بن گیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ لیڈر آف اپوزیشن بھی ہے۔جمہوریت کے ساتھ اس سے بڑا مذاق نہیں ہوسکتا جو پاکستان میں اس وقت جاری ہے۔اس کے بعد ان لوگوں کو ریلیف ملنا اور ضمانت کنفرم ہونا کوئی بڑی بات نہیں ہے۔

ایک ایسا شخص جس کے خلاف میجر کرائمز سے متعلق ٹرائلزجاری ہیں وہ اپوزیشن لیڈر لگ سکتا ہے اور وہ چئیرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی لگ سکتا ہے۔اور وزیراعظم عمران خان نے بھی انہیں چیئرمین بنایا کیونکہ وہ کہتے ہیں کہ ایسے نظام نہیں چلتا ہے۔اس چیز کی دنیا بھر میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

(جاری ہے)

اور ابھی تو جمہوریت کا ایک ٹریلر پنجاب اسمبلی میں بھی آنا ہے جب حمزہ شہباز شریف نے پنجاب میں پبلک اکاونٹس کمیٹی کا چیرمین لگنا ہے۔

یعنی کے ان کے ابا حضور نے جو کرپشن کی تھی اس کا حساب حمزہ شہباز کریں گے اور اس کے بعد عدالتوں سے شکایت کی کوئی گنجائش نہیں بچتی۔رؤف کلاسرا کا مزید کہنا تھا کہ یہ پارلیمنٹ ہی تھی جو جمہوریت کو مضبوط بناسکتے تھے یہ پارلیمنٹ ہی تھی جو جمہوریت کو مضبوط بنا سکتی تھی لیکن پارلیمنٹ نہیں کہا کہ جب تک کرپٹ بندہ ہمارے اوپر نہیں بیٹھے گا تو سسٹم نہیں چلے گا۔

واضح رہے حکومت پہلے چئیرمین پی اے سی کے لیے شہباز شریف کے نام پر رضامند نہیں تھی تاہم بعد میں مان گئی۔ حکومت اور اپوزیشن جماعتوں میں چیئرمین پی اے سی کیلئے مشاورت مکمل ہوئی جس کے بعد حکومت نے قائد حزب اختلاف میاں شہبازشریف کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بنانے پررضامندی ظاہر کی۔تاہم وزیر ریلوے شیخ رشید نے اس فیصلے کو تسلیم نہیں کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ حکومت کے اس فیصلے کے خلاف ہیں۔

۔حکومت اور اپوزیشن جماعتوں میں شہبازشریف کوچیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بنانے کا اتفاق اس بات پر ہوا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف اور پنجابمیں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے ادوارکے منصوبوں کے آڈٹ پیراز کیلئے ذیلی کمیٹی بنائی جائے گی۔ ذیلی کمیٹی کی سربراہی حکومتی جماعت پی ٹی آئی کے پاس ہوگی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں