نمائشی منصوبے نہیں بلکہ عوام کی حقیقی خوشحالی کیلئے پروگرام شروع کیے ہیں‘عثمان بزدار

وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پنجاب سمیت پاکستان بدلے گا،کام کرنے آئے ہیں، کام کرکے دکھائیں گے عوام کو ریلیف دینے کیلئے محکموں میں اصلاحات متعارف کرائی جا رہی ہیں، اداروں کو مضبوط اور با اختیار بنائینگے‘وزیراعلیٰ کی مختلف وفود سے گفتگو

جمعہ 18 جنوری 2019 19:08

نمائشی منصوبے نہیں بلکہ عوام کی حقیقی خوشحالی کیلئے پروگرام شروع کیے ہیں‘عثمان بزدار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ نمائشی منصوبے نہیں بلکہ عوام کی حقیقی خوشحالی کیلئے پروگرام شروع کیے ہیں۔ عوام کی بنیادی ضرورتوں کو ماضی میں نظرانداز کیا گیا لیکن تحریک انصاف کی حکومت نے سماجی شعبوں کی پائیدار ترقی پر توجہ مرکوز کی ہے۔وزیراعلیٰ نے ان خیالات کااظہار وزیراعلیٰ آفس میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوںنے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے تحت اداروں کو مضبوط اور با اختیار بنائیں گے۔تحریک انصاف کی حکومت فلاح عامہ کیلئے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہی- تمام تر توانائیاںصوبے کے عوام کو سہولتیں مہیا کرنے کیلئے صرف ہو رہی ہیں-انہوںنے کہا کہ صوبے کے عوام کی ترقی کیلئے ٹھوس بنیاد رکھ دی گئی ہی-تعلیم اور صحت کی معیاری و جدید سہولتیں ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔

(جاری ہے)

میرے لئے صوبے کے عوام ہی میرا اثاثہ ہیں۔ان کے مسائل کے حل کیلئے دن رات ایک کیا ہوا ہی- انہوںنے کہا کہ صوبے کے عوام کی خدمت کیلئے ہر وقت حاضر ہوں- عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہے ہیں-شہریوں کو سہولتیں دینا ہماری ذمہ داری ہے اور یہ ذمہ داری بطریق احسن ادا کریں گے - وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پنجاب سمیت پاکستان بدلے گا۔ انہوںنے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے محکموں میں اصلاحات متعارف کرائی جا رہی ہیں۔ ہم کام کرنے آئے ہیں اور کام کرکے دکھائیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں