وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا سینئر صحافی و مصنف پروفیسر احمد نسیم سندیلوی کے انتقال پر اظہار افسوس

جمعہ 18 جنوری 2019 19:15

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا سینئر صحافی و مصنف پروفیسر احمد نسیم سندیلوی کے انتقال پر اظہار افسوس
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سینئر صحافی و مصنف پروفیسر احمد نسیم سندیلوی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں پروفیسر احمد نسیم سندیلوی مرحوم کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں