سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی سے وی سی او پی سی وسیم اختر کی ملاقات

جمعہ 18 جنوری 2019 19:15

سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی سے وی سی او پی سی وسیم اختر کی ملاقات
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2019ء) سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی سے وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن (اوپی سی)پنجاب وسیم اختر نے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے ضمن میں او پی سی کے متحرک کردار کے متعلق آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

وسیم اختر نے سپیکر پنجاب اسمبلی کو سمندر پار پاکستانیوں کی شکایات کے ازالے کے طریقہ کار، ادارے کی کارکردگی اور او پی سی ایکٹ میں ترامیم کی سفا رشات کے متعلق بھی بتایا۔

سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے اس ضمن میں ادارے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اوور سیز پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کیلئے او پی سی کے اقدامات قابل تعریف ہیں۔ وسیم اختر نے چوہدری پرویز الٰہی کو او پی سی کی تشکیل نو کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں