میاں محمود الرشید نے پھاٹا میں عرصہ دراز سے خالی آسامیوں کی رپورٹ طلب کر لی

جمعہ 18 جنوری 2019 19:41

میاں محمود الرشید نے پھاٹا میں عرصہ دراز سے خالی آسامیوں کی رپورٹ طلب کر لی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2019ء) صوبائی وزیرِ ہاؤسنگ میاں محمود الرشید نے پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی کی استعداد کار میں اضافے کے لیے عرصہ دراز سے خالی آسامیوں پر بھرتیوں کے لیے رپورٹ طلب کرلی۔ اس ضمن میں ایک سب کمیٹی بھی قائم کر دی گئی ہے جو پھاٹا میں خالی آسامیوں کی تفصیلات اور پھاٹا کی استعداد کار بڑھانے سے متعلق جامع سفارشات پیش کرے گی۔

(جاری ہے)

ہدایات جاری کرتے ہوئے میاں محمود الرشید نے کہا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کے تحت سستے گھروں کی تعمیر میں پھاٹا کا کردار نہایت اہم ہے جسے ماضی میں نظر انداز کر کے نئے ادارے قائم کیے گئے، جسکی وجہ سے ہاؤسنگ کے شعبے میں کوئی قابلِ ذکر کام نہ ہو سکا۔ انہوں نے کہا کہ پھاٹا کی بہتری کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ میاں محمود الرشید نے مزید کہا کہ دیہی علاقوں کی عوام کو نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کے تحت سستے گھروں کی فراہمی کے لیے پھاٹا کا دائرہ کا ضلع اور تحصیل کی سطح تک پھیلایا جائے گا۔ پھاٹا کو نچلی سطح تک لے کر جانا روُرل ہاؤسنگ کے لیے اہم سنگِ میل ثابت ہو گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں