صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور پنجاب راجہ بشارت کی آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی سے ملاقات

جمعہ 18 جنوری 2019 19:41

صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور پنجاب راجہ بشارت کی آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی سے ملاقات
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2019ء) صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور پنجاب راجہ بشارت نے انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب امجد جاوید سلیمی سے ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران وزیر قانون و پارلیمانی امور پنجاب راجا بشارت اور آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی کے مابین صوبے بھر میں کرائم کی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر آئی جی پنجاب نے وزیر قانون کو جرائم کے خاتمے کے لیے کیے گئے تمام اقدامات کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق عوام کو ریلیف دینے کے لیے صوبے بھر میں روزانہ کی بنیادوں پر کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری ہے اور اس کے ساتھ ساتھ 8787کمپلینٹ سنٹر، خدمت مراکز اور خدمت کائونٹرز 24/7عوام کی خدمت کے لیے کام کر رہے ہیں۔

آئی جی پنجاب نے کل آر پی او کانفرنس میں اختیار کی گئی آپریشنل حکمت عملی کے بارے میں بھی تفصیلی بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور، راجا بشارت نے آئی جی پنجاب کی طرف سے دی گئی بریفنگ پران کا شکریہ ادا کیا اور پنجاب پولیس کی کارکردگی کو مجموعی طور پر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے آئی جی پنجاب کو یقین دلایا کہ حکومت کی جانب سے پنجاب پولیس کو ہر قسم کی سپورٹ مہیا کی جائے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں