ایف بی آر نے الفتح ڈیپارٹمنٹل سٹورز کی 12 برانچز کی مانیٹرنگ شروع کردی

جمعہ 18 جنوری 2019 23:33

ایف بی آر نے الفتح ڈیپارٹمنٹل سٹورز کی 12 برانچز کی مانیٹرنگ شروع کردی
لاہور۔18 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے الفتح ڈیپارٹمنٹل سٹورز کی جانب سے کم سیل ظاہر کرنے پر مانیٹرنگ شروع کردی ہے۔ایف بی آر حکام کے مطابق مانیٹرنگ میں روزانہ کی سیلز کا موازنہ ادا کردہ ٹیکس سے کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ایف بی آر کے مطابق الفتح ڈیپارٹمنٹل سٹور کی شہر بھر میں 12 برانچز کی مانیٹرنگ شروع کر دی گئی‘ان برانچز میں گلبرگ‘ڈیفنس‘پیرا گون‘بحریہ ٹائون‘اقبال ٹائون سمیت دیگر برانچز شامل ہیں۔

الفتح سٹور ایف بی آر میں زبیدہ ایسوسی ایٹس کے نام سے رجسٹرڈ ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ الفتح سٹور کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کی جائے گی اور سیل اور ٹیکس کا تخمینہ لگایا جائے گا اور اگر ٹیکس کی ادائیگی کم ہوئی تو ریکوری بھی کی جائے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں