پنجاب حکومت کی سرکاری ملازمین کیلئے متعدد مراعات و گرانٹس کی منظوری

جمعہ 18 جنوری 2019 23:35

لاہور۔18 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سرکاری ملازمین کیلئے متعدد مراعات اور گرانٹس کی منظوری دیدی،گزیٹیڈ آفیسرز کے یتیم بچوں کی سکالرشپ 20 سے 50 ہزار روپے سالانہ کر دی گئی۔

(جاری ہے)

محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن حکام کے مطابق نان گزیٹیڈ سرکاری ملازمین کے یتیم بچوں کیلئے سکالرشپ 10 ہزار روپے مقرر اور نان گزیٹیڈ سرکاری ملازمین کے یتیم بچوں کو میٹرک تک سالانہ سکالرشپ 15 سو سے بڑھا کر 5 ہزار کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح گزیٹیڈ آفیسرز کے بچوں کی شادی گرانٹ 40 ہزار سے بڑھا کر ڈیڑھ لاکھ روپے اور نان گزیٹیڈ ملازمین کے بچوں کی شادی گرانٹ 15 ہزار کی بجائے ایک لاکھ روپے ملے گی۔ملازمین کے جنازے اور بچوں کے شادی فنڈز میں ریکارڈ اضافہ کیا گیا ہے جبکہ گریڈ 1 تا 10 تک کے ملازمین کی بیوہ کی ماہانہ گرانٹ 1950 سے 5 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔ اس حوالے سے سمری وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے منظور کر دی ہے، نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد اس پر عملدرآمد شروع ہو جائیگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں