سب سے زیادہ تنقید کا نشانہ بننے والی پنجاب حکومت کامیاب ہوگئی

48 فیصد عوام نے پنجاب حکومت کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 19 جنوری 2019 10:25

سب سے زیادہ تنقید کا نشانہ بننے والی پنجاب حکومت کامیاب ہوگئی
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جنوری 2019ء) : پاکستان تحریک انصاف کے اقتدار میں آنے کے بعد سے ہی حکومت کو کئی طرح کے اسکینڈلز اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ ڈی پی او پاکپتن کا تبادلہ سے لے کر آئی جی اسلام آباد کے تبادلے تک حکومتی نمائندے عدالت کے روبرو بھی پیش ہوئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بارہا حکومت کی سادگی پالیسی کی دھجیاں بھی اُڑائیں، اسی وجہ سے ان سب میں پنجاب حکومت اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو عوام کی جانب سے خاصی تنقید کا سامنا رہا جس کی وجہ سے خیال کیا جا رہا تھا کہ پنجاب حکومت عوام کو مطمئن کرنے اور عوام کی خدمت کرنے میں ناکام ہو گئی ہے لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔

پنجاب کی 48 فیصد عوام نے صوبائی حکومت کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دے دیا ہے جس کے تحت یہ کہنا غلط نہیں ہو گا کہ اقتدار میں آنے کے تقریباً 5 ماہ بعد ہی صوبائی حکومت عوام کو کافی حد تک مطمئن کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب کے 48 فیصد عوام نے صوبائی حکومت کی کارکردگی کو تسلی بخش جبکہ 35 فیصد عوام نے صوبائی حکومت کی کارکردگی کو ناقص قرار دیا۔

صوبائی حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے کروائے جانے والے اس حالیہ سروے میں 14 فیصد عوام غیر جانبدار رہی ۔ پنجاب حکومت کی کارکردگی کے بارے میں گیلپ پاکستان کی جانب سے کئے جانے والے سروے کے دوران پنجاب کے 48 فیصد عوام نے حکومت کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا ہے اسی طرح پورے ملک کے 43 فیصد عوام نے بھی پنجاب حکومت کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا ہے ۔ جس سے صاف ظاہر ہے کہ عوام پنجاب میں تبدیلی آنے پر کسی حد تک مطمئن ہے اور صوبائی حکومت کو مزید کام کرنے اور عوام کی خدمت کرنے کا موقع دینا چاہتی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں