وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی زیر صدارت ہفتہ وار اجلاس

ہفتہ 19 جنوری 2019 18:15

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی زیر صدارت ہفتہ وار اجلاس
لاہور۔19 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی زیر صدارت ریلوے ہیڈکوارٹر لاہور میں ہفتہ وار اجلاس ہوا جس میں ٹرینوں کی آمدورفت میں تاخیرکے علاوہ دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

افسران نے وزیر ریلوے کو لوکوموٹو انجنوں کے فیل ہونے اور آمدنی پر بریفنگ دی جبکہ آئی جی ریلوے کی جانب سے تجاوزات کے سلسلے میں ہفتہ وار رپورٹ دی گئی۔ اس موقع پر ریلوے سٹیشنوں پر فارمیسی کے اجراء بارے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں