آئی جی پنجاب نے ساہیوال واقعے کی تفتیش کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دیدی ،تین روز میں رپورٹ پیش کرے گی
دہشت گرد پولیس چیکنگ سے بچنے کیلئے اپنی فیملیز کے ساتھ سفر کرتے تھے،سرنڈر کرنے کیلئے کہا گیا تو انہوں نے فائرنگ شروع کردی سی ٹی ڈی ٹیم نے تحفظ کیلئے جوابی کاروائی کی جب فائرنگ کا سلسلہ رکا تو چار دہشتگرد اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک پائے گئے ،تین ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب رہے‘آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی کو سی ٹی ڈی پنجاب نے ابتدائی رپورٹ پیش کردی
ہفتہ 19 جنوری 2019 18:35
(جاری ہے)
پریس ریلیز کے مطابق ہفتے کی دوپہر بارہ بجے کے قریب ساہیوال ٹول پلازہ کے قریب ساہیوال سی ٹی ڈی کی ٹیم نے کار اور موٹر سائیکل پر سوار دہشت گردوں کو روکنے کی کوشش کی جس پر دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی کی ٹیم پر فائرنگ شروع کردی ، سی ٹی ڈی ٹیم نے اپنے تحفظ کیلئے جوابی کاروائی کی جب فائرنگ کا سلسلہ رکا تو چار دہشت گرد جن میں دو خواتین بھی شامل تھیں اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک پائے گئے جبکہ انکے تین ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب رہے۔
پریس ریلیز میں سی ٹی ڈی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ ساہیوال میں ہونے والا آپریشن 16جنوری کو فیصل آباد میں ہونے والے آپریشن کا تسلسل ہے اور سی ٹی ڈی کی ٹیم ریڈ بک میں شامل انتہائی مطلوب دہشت گردوں شاہد جبار اور عبدالرحمان کو ٹریس کر رہی تھی ۔ ہفتہ کی صبح معتبر ذرائع سے یہ اطلاع موصول ہوئی کہ وہ اسلحے اور دھماکہ خیز موادکے ساتھ ساہیوال کی جانب سفر کر رہے ہیں ۔ دہشت گرد پولیس چیکنگ سے بچنے کیلئے اپنی فیملیز کے ساتھ سفر کرتے تھے ۔ انہوں سرنڈر کرنے کیلئے کہا گیا تو انہوں نے فائرنگ شروع کردی ۔دہشت گرد شاہد جبار ، عبد الرحمان اور ایک نامعلوم دہشت گردفائرنگ کرتے ہوئے موٹر سائیکل پر موقع سے فرار ہوگئے جبکہ سی ٹی ڈی ٹیم نے موقع سے خود کش جیکٹیں ، ہینڈ گرنیڈزاور رائفلز سمیت دیگر اسلحہ اپنے قبضے میں لیا۔ سی ٹی ڈی فرار ہونے والے تین دہشت گردوں کا تعاقب کر رہی ہے جبکہ تفتیش کے دائرہ کار کو بھی وسیع کردیا گیا ہے ۔مزید کہا گیا کہ ساہیوال آپریشن میں ہلاک ہونے والے ایک دہشت گرد کا نام ذیشان ہے جبکہ عدیل حفیظ فیصل آباد آپریشن میں ہلاک ہوا تھا ۔داعش سے منسلک اس نیٹ ورک نے ملتان میں حساس ادارے سے منسلک تین افسران اور فیصل آباد میں ایک پولیس آفیسر کو ہلاک کیا تھاجبکہ امریکن شہری وارن وائن سٹائن اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کے اغواء میں بھی یہی دہشت گرد ملوث تھے۔ اس کے علاوہ مذکورہ دہشت گرد متعدد کاروائیوں میں درجنوں معصوم شہریوں کو شہید کر چکے ہیں اور یہ پنجاب میں داعش نیٹ ورک کے سب سے خطر ناک دہشت گردوںمیں شامل ہیں ۔ دوسری جانب آئی جی پنجاب نے ساہیوال واقعے کی تفتیش کیلئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دیدی ہے ۔ ڈی آئی جی ذوالفقار حمید جے آئی ٹی کے سربراہ ہونگے جبکہ انٹیلی جنس ایجنسیز آئی ایس آئی ، ایم آئی اور آئی بی کے ممبرز میں اس جے آئی ٹی کا حصہ ہونگے۔جے آئی ٹی اپنی تحقیقات کرکے تین روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
قصور ویڈیو سکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کر دیئے گئے
طارق محمود کسٹم انٹیلی جنس کے کنوینر مقرر
پنجاب کے ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں میں لائبریریز نہ ہونے کا انکشاف
جناح ہائوس جلائو گھیرائو مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما طیبہ راجہ کے وارنٹ گرفتاری جاری
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
فارم 48،47اور49جاری ہونے کے بعد ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم نہیں دیا جا سکتا‘ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ ..
وزیر اعلی ٰکے معاون خصوصی سے جنوبی پنجاب سے لغاری خاندان کے ارکان اسمبلی کی ملاقات
ڈی جی ایل ڈے اے کی زیرصدارت اجلاس، مجوزہ ری اسٹرکچرنگ بارے بریفنگ دی گئی
عاصم محمود نے جہیزو شادی کے دیگراخراجات کیخلاف آوازبلند کردی
کاہنہ:فیکٹریوں کا زہریلا دھواں شہریوں کیلئے وبال جان بن گیا
ڈاکٹر فریاد حسین نے ایم ایس جنرل ہسپتال کے عہدہ کا چارج سنبھال لیا
نازش جہانگیرنے بابراعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
-
بانی پی ٹی آئی نے خواتین کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا،شیر افضل مروت
-
نوازشریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، رانا ثناء اللہ
-
فیصل آباد، مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران گولی لگنے سے ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
-
سپریم کورٹ کا کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرزسمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
-
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی جاری کردہ انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کردی
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ کمیٹی روم میں اجلاس کا انعقاد
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
جھگڑے میں گاڑی بھگانے کے دوران پولیس اہلکارکو گاڑی ٹکر لگنے کے مقدمہ میں گرفتارخاتون کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ جیل بھیجنے کا حکم