ایک دوسرے کی عزت کر یں گے ملکی معاملات پر بات کی جائیگی تو ملک اور جمہوریت دونوں مضبوط ہونگے‘چوہدری محمد سرور

بد قسمتی سے پار لیمنٹ قوم کوڈلیور نہیں کر سکی جسکے ذمہ دار وہ تمام لوگ ہیں جو ماضی میں حکومتوں میں آئے ‘گورنر پنجاب کا خطاب

ہفتہ 19 جنوری 2019 18:40

ایک دوسرے کی عزت کر یں گے ملکی معاملات پر بات کی جائیگی تو ملک اور جمہوریت دونوں مضبوط ہونگے‘چوہدری محمد سرور
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2019ء) گور نرپنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ پار لیمنٹ سمیت کسی بھی ادارے کی عزت عمارت کی خوبصورتی سے نہیں اس میں رہنے والوںکے عمل اور کردار سے ہوتی ہے بد قسمتی سے پار لیمنٹ قوم کوڈلیور نہیں کر سکی جسکے ذمہ دار وہ تمام لوگ ہیں جو ماضی میں حکومتوں میں آئے ،اگر ایک دوسرے کی عزت کر یں گے اور ملکی معاملات پر بات کی جائیگی تو ملک اور جمہوریت دونوں مضبوط ہوں گے ،وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے،قوم سے کئے جانیوالے وعدوں کو پورا کیا جائیگا۔

اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے مقامی ہوٹل لاہور میں سند س فائونڈیشن کے چیئر مین اور نامور ادیب اور صحافی منو بھائی کی پہلی برسی کی تقریب سے خطاب اور گور نر ہائوس لاہور میں ملاقات کیلئے آنیوالے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

گور نرپنجاب نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ دنیا میں وہ قومیں آگے بڑ ھتی ہیں جو اپنے محسنوں کو یاد رکھتی ہے اور پاکستانی قوم سے زیادہ ذہین اورغر یبوں کا درد رکھنے والی دنیا میں کوئی اور قوم نہیں ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ وطن عزیز پر جب بھی کوئی مشکل وقت آتاہے تو پوری قوم متحد ہوجاتی ہے اور اس کی ایک نہیں کئی مثالیں موجود ہیں۔ گورنر نے کہا کہ منوبھائی نے تھیلسمیا کے بچوں کے علاج کے لیے سندس فائونڈیشن قائم کر کے عوامی خدمت کی نئی مثال قائم کی ہے ہمیں اِن کے اِس عزم کو آگے بڑھانا چاہئے ۔انہوں نے کہا منو بھائی سے میرا بہت زیادہ تعلق رہا ہے میں ماضی میں بھی سندس فائونڈیشن کی تقریبات میں شریک ہو چکا ہوں۔

اُنہوں نے کہا کہ حکومت ایسے فلاحی اداروں کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔گورنر نے کہا کہ منوبھائی کی شخصیت نے بہت سے لوگوںکو جوڑ رکھا ہے اور اِن کی برسی کی تقریب میں شر کت میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ گور نر پنجاب نے کہا کہ پار لیمنٹ پاکستان کا ایک اہم ادارہ ہے اور عوام ووٹ دیکر لوگو ں کو پار لیمنٹ میں بجھواتے ہیں تاکہ انکے مسائل حل ہوں۔

اُنہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پار لیمنٹ کو ملک اور عوام کی بھلائی کیلئے جو کام کر نا چاہیے تھا وہ اس میں ناکام رہی ہے اور اسکے ذمہ دار سب لوگ ہیں۔ گورنر نے کہا کہ آج بھی پاکستان میں 2کروڑ سے زائد بچے سکولوں میں جانے کی بجائے اپنے خاندانوں کا نظام چلانے کیلئے مختلف جگہوں پر کام کر نے پرمجبور ہیں ہمیں اِنہیں سکولوں میں لانا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ بڑے افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ ملک میںہپاٹائٹس جیسے مر ض میں خطر ناک حد تک اضا فہ ہو رہاہے اور یہاں بسنے والی20فیصد لوگ اس مر ض میں مبتلا ہیں۔

گورنر نے کہا کہ سرور فائونڈیشن پنجاب بھر میں جہاں جہاں پینے کا صاف پانی میسر نہیں وہاں فلٹریشن پلانٹس لگارہی ہے تاکہ عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا جا سکے۔گورنر نے کہا کہ پاکستان ہم سب کا ہے، حکومت اکیلے کچھ نہیں کرسکتی ہمیں اپنے ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر اس کی ترقی اور خوشحالی کے لئے آگے بڑھنا ہوگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں