چوہدری برادران کے ساتھ معاملات حل ہوگئے،فیاض چوہان کا دعویٰ

چوہدری برادران کو علم ہے کون ان کا دوست اور کون دشمن ہے،وزیراطلاعات پنجاب

ہفتہ 19 جنوری 2019 20:27

چوہدری برادران کے ساتھ معاملات حل ہوگئے،فیاض چوہان کا دعویٰ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2019ء) وزیراطلاعات پنجاب فیاض چوہان نے دعویٰ کیا ہے کہ چوہدری برادران کے ساتھ معاملات حل ہوگئے ہیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیض الحسن چوہان نے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی اور عثمان بزدار کی ملاقات ہوئی ہے اور مسئلہ حل ہوچکا ہے، چوہدری برادران کو علم ہے کہ کون ان کا دوست اور کون دشمن ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چوہدری برادران سب سے زیادہ ذہین اور زیرک سیاستدان ہیں، مخالفین کی خواہش پوری نہیں ہوگی، چوہدری برادران اس نظام کے اہم پلرز ہیں۔صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھاکہ عمار یاسر کا معاملہ وزیراعلیٰ پنجاب سے متعلق نہیں، وہ وزیراعلیٰ پنجاب سے خود بات کرلیتے تو مسئلہ حل ہوجاتا ، عمار یاسر ہمارے ساتھی ہیں اور ہمارے ساتھ ہی رہیں گے۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کی اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور پنجاب کے وزیر معدنیات عمار یاسر نے اپنے کام میں مداخلت کا شکوہ کرکے وزارت سے استعفیٰ دیا تھا جب کہ چوہدری برادران کی جانب سے بھی حکومتی رویے اور معاہدے پر تحفظات کی اطلاعات تھیں

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں