سانحہ ساہیوال ریاستی ظلم کی بدترین مثال ہے‘پیپلز پارٹی پنجاب

ایسی سرکاری بربریت کی قطعاًاجازت نہیں دی جا سکتی ‘ قمر زمان کائرہ

ہفتہ 19 جنوری 2019 23:49

سانحہ ساہیوال ریاستی ظلم کی بدترین مثال ہے‘پیپلز پارٹی پنجاب
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2019ء) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ سانحہ ساہیوال ریاستی ظلم کی بدترین مثال ہے،واقعہ میں ملوث افسران اور اہلکار کسی ہمدردی کے مستحق نہیں۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ایسی سرکاری بربریت کی قطعاًاجازت نہیں دے گی۔ہم متاثرہ خاندان کے شانہ بشانہ ہیں اورکسی کو معافی نہیں ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی ناکامی تسلیم کرتے ہوئے اس حادثے کا فوری تدارک کرے۔اس بے سمت اور اندھی حکومت میں لوگوں کی جان بھی محفوظ نہیں رہی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہر ایوان میں متاثرہ خاندان کیلئے آواز اٹھائے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں