نیب نے خواجہ سعد رفیق کے بے نامی اکاونٹس کی تفصیلات اکٹھی کر لیں۔

خواجہ سعد رفیق نے بے نامی اکاونٹس سے اربوں روپے منتقل کئیے،نیب ذرائع

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 19 جنوری 2019 23:52

نیب نے خواجہ سعد رفیق کے بے نامی اکاونٹس کی تفصیلات اکٹھی کر لیں۔
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 جنوری2019ء) نیب نے خواجہ سعد رفیق کے  بے نامی اکاونٹس کی تفصیلات اکٹھی کر لیں۔خواجہ سعد رفیق نے بے نامی اکاونٹس سے اربوں روپے منتقل کئیے۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نےآج کی پیشی میں مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی و سابق وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کا 7 روزہ راہداری ریمانڈ منظور کر لیا ہے ۔پیشی کے دوران نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آڈر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے جاری کیے، خواجہ سعدرفیق کو اسمبلی سیشن میں شرکت کے لئے جانے کی اجازت دی جائے اور 20جنوری تا 26 جنوری راہدرای ریمانڈ دیا جائے۔

جس پر احتساب عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے سعد رفیق کا سات روزہ راہداری ریمانڈ دیدیا ۔دوسری جانب نیب نے خواجہ سعد رفیق کے بانامی اکاونٹس کی تفصیلات اکٹھی کرنا شروع کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

خواجہ سعد رفیق نے شہری خالد حسین کے اکاونٹ سے اربوں روپے منتقل کئیے۔اکاونٹ میں پیراگون سے 6 ارب 20 کروڑ 12 لاکھ روپے کی رقم منتقل ہوئی، پیراگون میں ایگزیکٹو بلڈرز نے 6 ارب سے زائد رقم جمع کرائی۔

نیب رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ شمع ندیم کے اکاونٹ میں 9 کروڑ 69 لاکھ ایگزیکٹو بلڈرز کے اکاؤنٹ سے منتقل کیے گئے۔ نیب کی رپورٹ کے مطابق رضیہ پروین نامی خاتون کے اکاؤنٹ میں بھی 13 کروڑ 74 لاکھ روپے منتقل ہوئے، نیب کا کہنا ہے کہ بینک اکاؤنٹس ہولڈرز اور سعد رفیق سے اس معاملے پر تحقیقات کی جائیں گی۔                                                                                                        

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں