نواز شریف نے جیل انتظامیہ کی ٹی وی کی پیشکش مسترد کر دی

سابق وزیراعظم نے ٹی وی لینے سے انکار کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین اتوار 20 جنوری 2019 13:26

نواز شریف نے جیل انتظامیہ کی ٹی وی کی پیشکش مسترد کر دی
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 جنوری 2019ء) : سابق وزیراعظم نواز شریف نے جیل انتظامیہ کی ٹی وی دینے کی پیشکش مسترد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت جیل میں قید سابق وزیراعظم نواز شریف کو جیل انتظامیہ کی جانب سے ٹیلی ویژن دینے کی پیشکش کی، تاہم سابق وزیراعظم نے انکار کردیا۔ یادرہے کہ جمعرات کو نواز شریف نے لیگی رہنماؤں سے دوران ملاقات ٹی وی نہ ملنے کا شکوہ کیا تھا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف سے جمعرات کو لیگی رہنماؤں سے ملاقات کی جس میں نواز شریف کو لیگی رہنماؤں نے تحائف پیش کیے۔ ملاقات کی اندرونی کہانی منظر عام پر آنے پر معلوم ہوا کہ جیل میں لیگی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران سابق وزیراعظم نوازشریف نے کئی باتوں پر چُپ سادھ لی۔ لیگی رہنماؤں نے نواز شریف سے ملاقات ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کے کمرے میں کی جہاں دس سے زائد لوگوں کے بیٹھنے کی جگہ موجود نہیں تھی تاہم بیس سے زائد لوگوں کو سابق وزیراعظم سے ملاقات کی اجازت دی گئی تھی۔

(جاری ہے)

کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات والے کمرے میں لوگوں کے بیٹھنے کے لیے کُرسیاں تک موجود نہیں تھیں، پارٹی رہنماؤں نے قائد کو بتایا کہ جیل کے باہر لوگ آپ کو سلام بھیجتے ہیں جس پر میاں نوازشریف نے جواب دیا کہ مسلم لیگ ن کے تمام متوالوں کو میرا سلام پہنچائیں۔ انہوں نے ڈپٹی مئیرسواتی خان سے گفتگو کے دوران میاں نواز شریف نے دو مرتبہ اپنے بھائی شہبازشریف کی طبیعت کے بارے میں بھی دریافت کیا۔

سابق وزیراعظم میاں نوازشریف سے ملاقات کے لیے آنے والے غزالی سلیم بٹ پارٹی قائد کے لیے خلیفہ بیکری کی خطائیاں اور خواجہ احمد حسان سابق وزیراعظم کے لیے پاشا فیبرکس کا سوٹ بطور تحفہ لائے۔ قبل ازیں سابق وزیراعظم نوازشریف سے جیل میں ان کی والدہ بیگم شمیم اختر، بیٹی مریم نواز، بھتیجوں حمزہ شہباز، یوسف اور عزیز عباس نے ملاقات کی تھی۔مریم نواز کی آمد پر لیگی کارکنوں نے نواز شریف کی صحت یابی کے لئے دو بکروں کا صدقہ دیا تھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں