ساہیوال میں سی ٹی ڈی نے 100 فیصد ٹھوس شواہد کی بنیاد پر کارروائی کی
حکومت کا متاثرہ خاندان کے لیے دو کروڑ روپے امداد کا اعلان، سی ٹی ڈی کے مطابق ذیشان کا تعلق داعش سے تھا اور 18 جنوری کو تصدیق ہوئی کہ ذیشان دہشت گردوں کے لیے کام کرتا ہے۔ صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت
سمیرا فقیرحسین اتوار 20 جنوری 2019 18:00
(جاری ہے)
راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ ذیشان کےدہشت گردوں کےساتھ کام کرنےکی تصدیق کی گئی، انٹیلی جنس کےمطابق دہشت گرد گاڑی میں بارودلےجارہےتھے، سی ٹی ڈی اہلکاروں نے جب گاڑی کو روکا تو اُن پر فائرنگ کی گئی، ذیشان گاڑی خود چلا رہا تھا اور شیشے کالے تھے اسی وجہ سے خلیل کی فیملی کو نقصان پہنچا۔
انہوں نے کہا کہ ذیشان کے گھر میں دہشت گرد موجود ہونے کے مصدقہ شواہد ملے ہیں، اگر دہشت گردوں کو نہ روکا جاتا تو وہ پنجاب میں بڑی تباہی پھیلا سکتے تھے۔ سی ٹی ڈی اہلکاروں کی جانب سے فائرنگ کیوں کی گئی اس بات کا تعین کرنا ابھی باقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کارروائی کے دوران سی ٹی ڈی اہلکاروں نے گاڑی سے اسلحہ، بارود، ہینڈ گرنیڈ و دیگر اشیاڑ برآمد کیں۔ ساہیوال آپریشن انٹیلی جنس بنیادوں پر کیا گیا جس میں معصوموں کی جانیں بچائی گئیں البتہ خلیل فیملی کے نقصان کی وجہ سے آپریشن کی حیثیت چیلنج ہوگئی۔ راجہ بشارت نے مزید کہا کہ ساہیوال واقعہ پرجتنا بھی افسوس کیا جائےکم ہے، وزیراعظم اوروزیراعلیٰ پنجاب نےساہیوال واقعہ کا سخت نوٹس لیا، پنجاب حکومت نےمشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دےدی اور وزیراعلیٰ نے ساہیوال اسپتال جاکر بچوں کی عیادت کی اور خلیل کے بھائی سے بھی ملاقات کی۔ واقعہ کی ایف آئی آردرج ہوچکی، سی ٹی ڈی اہلکاروں کےسپروائزرکو معطل اوراہلکاروں کوحراست میں لے لیا گیا ہے۔ وزیرقانون کا کہنا تھا کہ حکومت نے متاثرہ خاندان کی امداد اوربچوں کےتعلیمی اخراجات اٹھانے کا اعلان کیا لیکن مالی امدادکسی انسانی زندگی کا مداوا نہیں۔ حکومت خلیل کےبچوں کوتنہا نہیں چھوڑے گی۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ سیف سٹی کیمروں کی فوٹیج میڈیا نمائندوں کو دکھائیں گے۔ حساس اداروں کی کوشش ہوتی ہےآپریشن ایسی جگہ کیا جائےجہاں کوئی اورنقصان نہ ہو، سی ٹی ڈی اہلکار خلیل کی فیملی کونقصان نہیں پہنچانا چاہتے تھے، جے آئی ٹی کو واقعہ کے بہت سے پہلوؤں کا تعین کرنا ہے ۔ واقعہ پر حکومت کو بھی احساس ہے۔ انہوں نے کہا کہ جےآئی ٹی رپورٹ میں جو بھی نتیجہ سامنے آئے گا اُس پر پرمن و عن عمل کیا جائےگا، ہمیں کیس میں انصاف کے تقاضوں کوپورا کرنا ہے، جوذمہ دار ہیں انہیں کیفرکردارتک پہنچایاجائےگا، جے آئی ٹی خلیل نامی شخص کے ذیشان کے ساتھ تعلق کا تعین کرے گی۔ جےآئی ٹی کی رپورٹ 2 دن میں آجائے گی، ہم سی ٹی ڈی کا نہیں جے آئی ٹی کا مؤقف تسلیم کریں گے۔ صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے حکومت کی جانب سے متاثرہ خاندان کے لواحقین کے لیے 2 کروڑ روپے کا اعلان بھی کیا۔ دوسری جانب صوبائی وزیر قانون کی اس پریس کانفرنس کو بھی ہدف تنقید بنایا گیا۔عوام کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر نے بھی سی ٹی ڈی کی پریس ریلیز پڑھ کر سنا دی ہے۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
ذ*پنجاب سے قومی اسمبلی کی دو مخصوص نشستوں برائے خواتین کیلئے شیڈول جاری
‘مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کر رہا جن کا اپنا لیڈر اپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے ..
ٌ9 مئی: فرد جرم عائد کرنے کیلئے عمر سرفراز چیمہ، ڈاکٹر یاسمین راشد اور دیگران 8 مئی کو طلب
p9 مئی: پی ٹی آئی رہنما طیبہ راجہ کے وارنٹ گرفتاری جاری
&پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر
غ*وکلاء کے خلاف اندراج مقدمات کا معاملہ،پنجاب بار کونسل نے صوبے بھر میں ہڑتال
)اہور ماسٹر پلان کیس : قیصرہ الٰہی ودیگر کی عبوری ضمانت خارج کرانے کی درخواست پر راسخ الٰہی و دیگران سے ..
aفرح شہزادی کے بچوں کو ملک سے باہر جانے کے اجازت
ًضمنی الیکشن میں مختلف شہروں میں دفعہ 144 کے نفاذ کیخلاف درخواست پر وکلاء کو دلائل کیلئے 2 مئی کو طلب
ف*قصور ویڈیو سکینڈل کے 2 مجرمان کی عمرقید کیخلاف اپیلیں منظور ، بری کر دیا گیا
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
مریم نواز نے پولیس یونیفارم پہن کر پنجاب پولیس کی عزت وقار میں اضافہ کیا
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، تین افسرمعطل