ساہیوال واقعہ،سی ٹی ڈی کا دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کا مقدمہ درج

مقدمے میں اقدام قتل اور دہشتگردی کی دفعات شامل ہیں، مقدمے میں اسلحہ اور دھماکا خیز مواد رکھنے کی دفعات بھی شامل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 20 جنوری 2019 18:38

ساہیوال واقعہ،سی ٹی ڈی کا دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کا مقدمہ درج
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 جنوری2019ء) کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے ساہیوال واقعے کا مقدمہ درج کرلیا، مقدمے میں اقدام قتل اور دہشتگردی کی دفعات شامل ہیں، مقدمے میں اسلحہ اور دھماکا خیز مواد رکھنے کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سی ٹی ڈی نے بھی ساہیوال واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ مقدمہ سب انسپکٹر صفدر حسین کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی نے مقدمے میں آپریشن سے متعلق تمام واقعے کو بیان کیا ہے۔ سی ٹی ڈی نے مقدمے میں ، قتل ، اقدام قتل اور دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔سی ٹی ڈی نے اپنے مقدمے میں اسلحہ اور دھماکا خیز مواد رکھنے کی دفعات بھی شامل کی ہیں۔بتایا گیا ہے کہ ملزمان شاہد جبار اور عبدالرحمان کے بھی ساہیوال جانے کی اطلاعات تھیں۔

(جاری ہے)

شاہد جبار اور عبدالرحمان موٹرسائیکل پر ذیشان کی گاڑی کے ساتھ ساتھ جارہے تھے۔

دہشتگردوں کو روکنے کی کوشش کی توموٹوسائیکل سوار دہشگردوں نے سی ٹی ڈی پرفائرنگ کردی۔لیکن دہشتگرد اپنے چار ساتھیوں کو قتل کرکے فرار ہوگئے۔تاہم سی ٹی ڈی کے اہلکار آپریشن مہارت اور سفٹی آلات کے باعث محفوظ رہے۔ واضح رہے سی ٹی ڈی نے رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ساہیوال واقعے میں ہلاک دہشتگردوں کا نام ریڈ بک میں شامل ہے۔ حساس ادارے دہشتگردوں کو ٹریس کررہے تھے۔

تاہم ساہیوال ٹول پلازہ کے قریب حساس ادارے نے روکنے کی کوشش کی توفائرنگ کردی گئی۔ سی ٹی ڈی کی جوابی فائرنگ میں 4دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ دہشتگرد خود کومحفوظ رکھنے کیلئے خواتین کے ساتھ سفر کرتے تھے۔ ہلاک دہشتگردوں میں ایک دہشتگرد کی شناخت ذیشان ولد جاوید اخترسے ہوئی ہے۔ جبکہ فیصل آباد میں سی ٹی ڈی کی فائرنگ میں ایک دہشتگردعدیل حفیظ ہلاک ہوا تھا۔ ملزمان نے حساس ادارے کے 3 افسر جبکہ فیصل آباد میں ایک افسر کوشہید کیا۔ شاہد جبار، عبدالرحمن ، اور نامعلوم دہشتگردموٹرسائیکل پرفرار ہوگئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں