(اپ ڈیٹ)
وزیراعظم بتائیں وزیراعلیٰ کی کارکردگی پرکب استعفیٰ دیں گے،مریم اورنگزیب عمران خان یاد کرو! جب آپ ہر معاملے کو سیاسی رنگ دیتے تھے اب عوام کو بتائیں کہ کنٹینر کب سج رہا ہے ، پارلیمنٹ کے باہر کب آرہے ہیں عوام کو بتائیں کہ وزیراعلی پنجاب کو گردن سے پکڑ کر عوام کے حوالے کب کر رہے ہیں ترجمان (ن)لیگ کا ردعمل
اتوار 20 جنوری 2019 21:20
(جاری ہے)
مریم اورنگ زیب نے کہا کہ حکومتی ترجمان کی بے حسی دیکھے کہ وہ آج بچوں کو کہتے ہیں کہ ان کی مدد کی جائے گی اور مالی امداد پر تو زور ہے لیکن تحقیقات پر کوئی زور نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کو بتایا جائے کہ نہتے، معصوم اور غیر مسلح لوگوں پر گولیاں کیوں چلائی گئیں۔ترجمان مسلم لیگ (ن)نے کہا کہ عمران صاحب دکھ کے اظہار کے ٹویٹ سے بات نہیں بنے گی اور پاکستان کے عوام کے سوالوں کا جواب نہیں ملیں گے۔وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ یاد کرے اس وقت کو جب آپ ہر معاملے کو سیاسی رنگ دیتے تھے اور ہر بیان کو یاد کرے اور عوام کو بتائیں کہ کنٹینر کب سج رہا ہے اور پارلیمنٹ کے باہر کب آرہے اور عوام کو بتائیں کہ وزیراعلی پنجاب کو گردن سے پکڑ کر عوام کے حوالے کب کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آپ نے کہا ہے کہ آپ وزیراعلی پنجاب کی کارکردگی کے پیچھے کھڑے ہیں تو بتائیں آپ خود استعفی کب دے رہے ہیں یا وزیراعلی سے استعفی کب لے رہے ہیں اور یہ بتائیں پاکستان کے عوام کو کہ پنجاب کو کب بند کررہے ہیں اور پنجاب کا وزیراعلی کون ہے۔مریم اورنگ زیب نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی ذمہ داری مت لیں بلکہ اس واقعے کی ذمہ داری لیں اور پنجاب کے عوام کو بتائیں کہ اس واقعے کے ذمہ داروں کو سزا کب ملے گی اور عوام کے سامنے حقائق کب لائیں گے۔انہوں نے کہا عوام کو بتایا جائے نہتے شہریوں پر گولیاں کیوں چلائی گئیں، پنجاب کیعوام کو بتایا جائے ان کی سیکیورٹی کا ذمہ دار کون ہے۔انہوں نے کہا کہ واقعے کی گمنام ایف آئی آر کاٹی گئی ہے، ایف آئی آر میں وزیراعلی اوروزیراعظم کانام شامل کیوں نہیں۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
Bٹرین پٹڑی سے اتر گئی، 2مسافر زخمی
ف*کامیاب درخواست گزار کے حج پر نہ جانے پر اخراجات سے 2 لاکھ روپے کٹوتی کا فیصلہ
غ*لیسکو کا تمام سرکلز میں اربوں روپے کی اووربلنگ کے خلاف تحقیقات کرنے کا فیصلہ
_لاہور: نہر سے نامعلوم شخص کی تشدد زدہ نعش برآمد
پولیس نے 13 سالہ ذہنی معذور بچی کو بازیاب کروا لیا
جسٹس(ر)ڈاکٹر منیر احمد مغل علمی و دینی اور عدالتی حلقوں میں مستند حیثیت کی حامل شخصیت تھے، مقررین
ایکسپو سنٹر لاہور میں ایگری کوالیشن2024ء نمائش کا انعقاد، زراعت کی ترقی کیلئے جدید ٹیکنالوجی پر تبادلہ ..
یکم مئی کو منعقد ہونے والی قومی فلسطین کانفرنس امت مسلمہ کی ترجمانی کرے گی، ڈاکٹر عبدالغفور راشد
صوبائی وزیر معدنیات سردار شیر علی خان گورچانی کی زیر صدارت اہم اجلاس،ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا وزیر تعمیرات و مواصلات کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال گجرات کا دورہ
کتاب کسی بھی قوم کی تہذیب و ثقافت اور ترقی کا زینہ ہوتی ہے،مبشر اقبال
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری