پاکستان کے حالات عمران خان ہی ٹھیک کرے گا، بشریٰ بی بی
اس صدی میں عمران خان اور طیب اردوان دونوں لیڈر ہیں،تبدیلی آنے میں وقت لگے گا، لیکن پاکستان کوخوشحال بنانا عمران خان کی قسمت میں لکھ دیا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ کی نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو
ثنااللہ ناگرہ پیر 21 جنوری 2019 15:08
(جاری ہے)
میرا ایمان اور میرا پختہ یقین ہے کہ صرف عمران خان کے ہاتھ سے ہی پاکستان اٹھے گا۔
انہوں نے کہا کہ چاہے کتنے ہی برے حالات ہوں پھر پاکستان کو عمران خان ہی اٹھائے گا۔ اللہ نے پاکستان کوترقی دینا عمران خان کی قسمت میں لکھ دیا ہے۔خوشحالی آئے گی چاہے تاخیر سے آئے لیکن خوشحالی ضرور آئے گی۔انہوں نے کہا کہ اس صدی میں عمران خان اور طیب اردوان دونوں لیڈر ہیں۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان آج 2روزہ دورے پر قطر روانہ ہوں گے، وزیراعظم عمران خان کا دورہ قطر انتہائی اہمیت کا حامل ہے، دورے میں ایل این جی کی قیمت میں کمی، ایک سال کیلئے ادھارایل این جی دینے، سرمایہ کاری اور پاکستانیوں کوایک لاکھ نوکریوں کے معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔ وزیراعظم کے وفد میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ، وزیرخزانہ اسد عمر، مشیر وزیراعظم زلفی بخاری، اور معان خصوصی برائے تجارت عبدالرزاق داؤد شامل ہوں گے۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ قطر انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ وزیراعظم عمران خان اپنے دورے کے دوران قطر کے امیرتمیم بن حمادالتھانی،اور قطری وزیراعظم سے ملاقاتیں کریں گے۔وزیراعظم کا دورہ سرمایہ کاری اور دوطرفہ روابط کو مزید مضبوط کرنے میں کردار ادا کرے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان قطری قیادت سے ملاقاتوں میں ایل این جی کی قیمت میں کمی پر بات کریں گے۔اسی طرح پاکستان کوایل این جی ایک سال تک ادھار دینے پر بھی بات ہوگی۔پاکستان کا ایل این جی کی مدد میں امپورٹ بل 4ارب ڈالر ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان میں قطر کی سرمایہ کاری پر بھی بات کریں گے۔بتایا گیا ہے کہ قطر گوادر میں فروزن فروٹ کیلئے اسٹوریج یونٹ قائم کرنے کی خواہش کا اظہار کرچکا ہے۔وزیراعظم کے دورہ قطر میں ایک لاکھ پاکستانیوں کو روزگار فراہم کرنے کے معاہدے پر دستخط بھی کیے جائیں گے۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام عازمین حج کیلئے تربیتی پروگرام کا انعقاد
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
دیہی خواتین کی طرح خانہ بدوش خواتین میں نسوانی بیماریوں کی شرح زیادہ ہے تاہم انہیں آگاہی کی ضرورت ہے، ..
لیسکو کی جانب سے نادہندگان کے خلاف مہم جاری
اسسٹنٹ ڈائریکٹر اعجاز بخاری محکمہ جیل خانہ جات میں 41سال خدمات سر انجام دینے کے بعد ریٹائر ہو گئے
وزیر تعلیم پنجاب نے امتحانی شکایات سے آگاہی کیلئے واٹس ایپ نمبر جاری کر دیا
وزیرزراعت عاشق حسین کرمانی سے ڈائریکٹر سیلز ایشیا کن کمپنی سٹفین اوڈن کی ملاقات
بشریٰ بی بی اپنے بیڈ روم میں بیٹھ کر سزا پوری کر رہی ہیں ،فتنہ فساد پارٹی کو پروپیگنڈے کے علاوہ کوئی کام ..
چین کی آٹھ کمپنیاں نواز شریف آئی ٹی سٹی میں فوری طور پر کام کرنے کیلئے تیار، پاکستان کے پہلے آئی ٹی ..
کمشنر لاہور و چیئرمین لاہور بورڈ محمد علی رندھاوا کا امتحانی مراکز ہالز لارنس روڈ کا دورہ
جی سی یو میں بائیو سائنسز کے موضوع پر انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو